وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی ثناء اللہ کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

0
220

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی ثناء اللہ کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے ثناء اللہ اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔