سائفر کو بنیاد بنا کر مسلط شدہ شخص نے جرم کیا،غیر آئینی طریقے سے آنے والے کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا، بلال اظہر کیانی

0
166

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے کہاہے کہ سائفر کو بنیاد بنا کر مسلط شدہ شخص نے جرم کیا،غیر آئینی طریقے سے آنے والے کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مصنوعی شخص کی روایت ہے کہ قانون شکنی کی جائے،اس نے سفارتی تعلقات داؤ پر لگائے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف ملک کو معاشی ترقی کی طرف لے جا چکے تھے ،اس شخص کو لانے کے لیے نواز شریف کو ہٹایا گیا کر راستہ صاف کیا گیا۔ بلال اظہر کیانی نے کہاکہ جب یہ شخص کرسی سے اتر رہا تھا تو اس نے سائفر کا ڈرامہ رچایا، نواز شریف اس دور میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے تھے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے آئین روندا گیا،پھر نواز شریف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے آئین شکنی کی گئی۔ بلال اظہر کیانی نے کہاکہ یہ آئین شکنی اس دور میں صرف اور صرف اس شخص کو لانے کیلئے کی گئی،سائفر جیسے جھوٹ کی بنیاد پر قومی اسمبلی تک تحلیل کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ آئین شکنی اس شخص کی جانب سے رکی نہیں نو مئی کا واقع اس کی کڑی ہے،پھر اس شخص نے پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک ہی شخص ہے جو ملک کا آئین توڑتا ہے،اس ملک میں آگ لگانے،سفارتی تعلقات کو خراب کرنے والا یہ ایک ہی شخص ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ شخص اس وقت کرسی سے ہٹ رہا تھا جس کیلئے سائفر کا جھوٹ بولا گیا،حکومت سے ہٹ گیا تو عوام کو اکسانے کیلئے سائفر کا استعمال کیا گیا۔ بلال اظہر کیانی نے کہاکہ ایک آڈیو لیک بھی آئی تھی اعظم خان کے ساتھ جو سب نے سنی ہے،ایک طرف سائفر سے کھیلنے دوسری طرف اعظم خان کی گواہی ثبوت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 8 مارچ 2022 کو اپوزیشن لیڈر نے تحریک عدم اعتماد پیش کی،8 مارچ کے ہی دن سائفر آیا اعظم خان کو اس کی تصدیق کی گئی۔بلال اظہر نے کہاکہ 10 اپریل 2022 کو مسلط شدہ شخص کو آئین کے تحت ہٹایا گیا،8 مارچ کے بعد اس شخص نے کوئی بات نہیں کی سائفر جیب میں ڈال لیا۔ انہوںنے کہاکہ جب اس شخص کو معلوم پڑ گیا کہ اب حکومت گرے گی تو سائفر لہرایا گیا۔