اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پر 22 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ گزشتہ روز میں سمجھا کہ مجھے ایک ریکارڈ ملا ہے ، اب معلوم ہوا کہ فائل میں دونوں ریکارڈ تھے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ اگلی سماعت پر آجائیں گے؟ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کوشش ہو گی، اگلی سماعت ستمبر میں رکھیں، ہماری چھٹیاں ہیں آج کل۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگست کی تاریخ لیں، پھر ہم مصروف ہو جائیں گے۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہم بھی کچھ سکھ کا سانس لیں۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کے نمائندے نے کہا کہ مجھے ایک ریکارڈ چاہیے، دونوں ریکارڈ ای سی پی کے پاس تیار تھے۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال جانا ہے، وہ کئی دنوں سے روزانہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللّٰہ خان نے کہا کہ آج تو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنا تھی، فرد جرم عائد کرنے کے لیے ان کی حاضری لازمی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...