واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھادی، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمے میں انہی کے دست راست اور نائب صدر مائیک پنس اہم گواہ بن گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیک پنس نے کہا کہ جو شخص خود کو آئین سے ماورا سمجھتا ہو، اسے صدر بننے کا کوئی حق نہیں۔اپنے بیان میں سابق نائب صدر نے کہا کہ الیکشن نتائج کے روز اور اس کے بعد ٹرمپ نے جو بھی کہا وہ جھوٹ ہے اور ملکی آئین کے خلاف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھ سے کہا کہ انہیں آئین سے بھی اوپر رکھوں۔مائیک پنس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد جمع احمق وکیل انہیں میٹھی میٹھی باتیں سنا رہے ہیں، ایسا شخص کبھی امریکا کا صدر نہیں بننا چاہیے۔سابق نائب امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن نتائج الٹنے کی کوشش پر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ مائیک پنس نے صدارتی الیکشن نتائج مسترد کرنے سے انکار کردیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...