اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نئی پارلیمانی روایت قائم کرتے ہوئے ایوان میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنما جمہوری وطن پارٹی نواب شاہ زین بگٹی ، پارلیمانی رہنما نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ محسن داوڑ ، رہنما تحریک انصاف محمد افضل ڈھانڈلہ ، رکن پارلیمنٹ محمد اسلم بھوتانی ، پارلیمانی رہنما مسلم لیگ (ق) طارق بشیر چیمہ ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پارلیمانی رہنما غوث بخش خان مہر اور رکن پارلیمنٹ علی نواز شاہ سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے تمام سیاسی رہنماؤں کو موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔ملاقاتوں میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 15 ویں قومی اسمبلی کی کارروائی میں احسن اور بھرپور طریقے سے کردار ادا کرنے پر پارلیمانی رہنماؤں اور انکی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی امیدوں کا ترجمان ہے۔اانہوںنے کہاکہ ہم نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جمہوری زمہ داریاں ادا کیں ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے کم ترین عرصے میں تمام جماعتوں نے ایوان کی بالادستی کے لیے اہم کردار ادا کیا ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اتنے کم عرصے میں عوامی فلاح و بہبود اور عوامی مفادات کے تحفظ سے متعلق قانون سازی پر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔ملاقات کرنے والے پارلیمانی رہنماؤں نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کو بھرپور مثبت طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...