امریکی صدر کو دھمکی دینے والا شخص ایف بی آئی نے مار دیا

0
196

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر کو دھمکیاں دینے والے یوٹاہ کے شخص کو ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے صدر کے ریاست میں پہنچنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار کر ہلاک کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ خصوصی ایجنٹ نے سالٹ لیک سٹی کے جنوب میں پروو میں کریگ ڈیلیو رابرٹسن کے گھر پر وارنٹ دے رہے تھے کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ صبح 6.15 بجے کے قریب پیش آیا۔