وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی مصری ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

0
296

نیویارک(این این آئی)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر مصری ہم منصب سمیح شکری سے ملاقات کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے مطابق دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔