اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کی جانب سے 31.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)کی گئی جس کے بعد مالی سال 2023-24 کے پہلے چار ماہ میں دوست ہمسایہ ملک سے مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 158 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ اکتوبر میں چین سے مجموعی طور پر 3کروڑ 30لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر ہوئیں۔ 1.3 ملین ڈالر کے اخراج کو مدنظر رکھتے ہوئے چین سے خا لص ایف ڈی آئی 31.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر میں دنیا بھر کے ممالک سے مجموعی ایف ڈی آئی 126.8 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں چین سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والا ملک بن کر ابھرا۔ اکتوبر میں برطانیہ 16.8 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرا سب سے بڑا سرمایہ کار بن کر ابھرا، اس کے بعد امریکہ 15.8 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اسٹیٹ بینک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023-24 کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان نے دنیا بھر کے مختلف شراکت دار ممالک سے 538.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔ ان میں سے 158 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری چین سے موصول ہوئی جو مالی سال 2023-24 کے جولائی تا اکتوبر کے عرصے میں پاکستان کو موصول ہونے والی کل سرمایہ کاری کا 29.33 فیصد ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اکتوبر 2023 میں پاکستان میں بجلی کے شعبے نے مجموعی طور پر 48.2 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی جو مختلف ذیلی شعبوں میں تقسیم کی گئی: 28 ملین ڈالر کو ل میں، 17.2 ملین ڈالر ہائیڈل میں اور 3 ملین ڈالر تھرمل میں۔ مزید برآں، الیکٹرانک سیکٹر نے 13.5 ملین ڈالر، صنعتوں نے 12 ملین ڈالر، مالیاتی کاروبار وں نے 8.5 ملین ڈالر اور پٹرولیم ریفائننگ نے 7.4 ملین ڈالر حاصل کیے۔ تجارت کے شعبے میں 5.9 ملین ڈالر، ذاتی خدمات کے شعبے میں 5.2 ملین ڈالر جبکہ فارماسیوٹیکل اور او سی ٹی کے شعبوں میں 3.7 ملین ڈالر کی آمد دیکھی گئی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 3.6 ملین ڈالر، سیمنٹ نے 2.6 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ نے 1.8 ملین ڈالر اور سیاحت نے 1.6 ملین ڈالر حاصل کیے۔ مزید برآں، دیگر شعبوں میں 18.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...