پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4لاکھ 10ہزار سے متجاوز

0
193

لاہور( این این آئی)غیر قانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 2ہزار 276افغان شہری واپس روانہ ہوگئے۔اپنے وطن واپس جانے والے افغان شہریوں میں 536خواتین اور 1262بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لیے 105گاڑیوں میں 234خاندانوں کی وطن روانہ کیا گیا۔اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ 10ہزار 156ہو چکی ہے۔