اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی کارکن و اسلام آباد مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ کا سوشل اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قوم وطن دشمنوں کو پہچان چکی ہے، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ مضبوط حصہ رہیگا۔جان اچکزئی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے، بھارت کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔انہوںنے کہاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاک فوج کے جوان ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ریاست کو گالی دینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جاتی۔نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق پورا ملک بلوچستان کے لوگوں سیمحبت کرتا ہے، ریاست نے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو سینے سے لگایا، بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...