اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ اور پولیس کو شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک کر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کے کیسوں کی تفصیلات کی فراہمی اور انھیں ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ انھوں نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی جس کے بعد ان کے گھر پر چھاپا مارا گیا، ان کے گھر کا رات ایک بجے دروازہ توڑا گیا اور ہراساں کیا گیا۔پولیس اور ایف آئی اے سے کیسوں کی تفصیل منگوالیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ پہلے نوٹس کرکے جواب مانگ لیتے ہیں۔عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...