برطانوی خبررساں ادارے کے لبنانی رپورٹر کو اسرائیلی فوجی ٹینک نے جانتے بوجھتے ہلاک کیا،اقوام متحدہ

0
130

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی طرف سے سامنے آنے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 13 اکتوبر کو اسرائیلی ٹینک نے واضح طور پر پہچانے جانے والے صحافی اور بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے رپورٹر اعصام عبداللہ کو گولہ باری کر کے ہلاک کر دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اعصام عبداللہ پر اسرائیلی ٹینک نے 120 ملی میٹر کے دو گولے فائر کیے تھے۔ یہ کسی صحافی کو پہچانتے وئے اور جانتے بوجھتے ہوئے قتل کرنا تھا جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھی۔ یہ تحقیقاتی رپورٹ لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی عبوری فوج (یو این آئی ایف آئی ایل) نے مرتب کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے ٹینک کے گولوں سے جب اعصام عبداللہ کو نشانہ بنایا گیا تو اس سے پہلے چالیس منٹ تک اسرائیلی یا لبنانی فوج کے درمیان فائرنگ یا گولہ باری کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا تھا۔ لیکن اس کے باوجود اسرائیل فوج نے مرکاوا ٹینک سے خبر رساں ادارے کے رپورٹر پر دو گولے داغ دئیے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک صحافی کو اس طرح نشانہ بنانے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 کے تحت ہی اقوام متحدہ کی فوج کی عبوری تعیناتی اسرائیل لبنان سرحد پر 2006 میں کی گئی تھی۔ تاکہ 120 کلو میٹر کی سرحد پر جنگ بندی کو مانیٹر کر سکے۔اسرائیل لبنان سرحد جسے بلیو لائن بھی کہا جاتا ہے پر تعیناتی یہ یو این فوج جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کرتی ہے اور کوئی بڑا واقعہ ہو تو اس کی تحقیقات بھی کرتی ہے۔ اس تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہیے کہ اعصام عبداللہ کی ہلاکت کے علاوہ ٹینک کے دو گولوں سے مزید چھ صحافی اس واقعہ میں زخمی ہوئے تھے۔