امریکی وروسی صدورکی چارگھنٹے طویل ملاقات،کشیدگی میں کمی پر اتفاق

0
327

جنیوا(این این آئی)دنیا کی دو بڑی عالمی طاقتوں امریکا اور روس کے صدور نے مسلسل چار گھنٹے طویل ملاقات کے بعد کشیدگی میں کمی پر اتفاق کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پرامریکا روس سربراہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں اسٹریٹجک استحکام پر بات چیت شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔دونوں رہ نمائوں نے مزید کہا کہ سربراہ اجلاس کشیدگی کے وقت بھی بات چیت کرنے کی ان کی صلاحیت کو ثابت کرتا ہے۔یہ کہ دونوں مسلح تنازعات اور جوہری جنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے بات چیت کرنے کے اہل ہیں۔بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اسٹارٹ ٹریٹی میں توسیع نیوکلیئر ہتھیاروں کو محدود کرنے کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔اسٹریٹجک بات چیت سے یقینا ان ہتھیاروں کے خطرات کو کم کیا جائے گا۔اس دوران بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ براہ راست ملاقاتیں ہمیشہ بہتر رہتی ہیں۔ انہیں جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تنا ئوکو کم کرنے کی کوشش میں ون آن ون ملاقات کی اہمیت پر زور دیا۔صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے سرد جنگ کے دوران ماسکو کے ساتھ اتفاق کیا تھا اور اب وہ یہ کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس ان دنوں بہت مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے