ریاض(این این آئی)امریکی صدر کے ایلچی برائے موسمی تغیرات جان کیری کے دورہ سعودی عرب کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک بڑھتے ہوئے موسمیاتی چیلنجز پر سنجیدگی اور تیزی سے توجہ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک پیرس معاہدے پر عمل درآمد مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے، اور جی 20 کی اٹلی میں کامیابی اور گلاسگو میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلوں پر کانفرنس آف دی پارٹیز کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں گے۔دونوں ممالک نے گرین ہائوس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی اہمیت اور سنہ 2020 کی دہائی میں سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی نتائج سے بچا جا سکے۔مشترکہ اعلامیہ امریکی صدر کے ایلچی برائے موسمی تغیرات جان کیری کے دورہ سعودی عرب کے بعد جاری کیا گیا جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جبکہ نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر سے جان کیری کی ملاقات منگل کو ہوئی تھی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...