اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پنجاب، خاص طور پر لاہور میں، ویکسینیشن کے بہت سے مراکز میں ویکسین کی فراہمی بند ہوچکی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ویکسین کی کمی ہو گئی ہے، پنجاب، خاص طور پر لاہور میں، ویکسینیشن کے بہت سے مراکز میں ویکسین کی فراہمی بند ہوچکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں کئی جگہ پے ویکسینیشن ڈرائیو روک دی گئی ہے، حالیہ دنوں میں سندھ کی ویکسین سپلائی میں بھی کمی آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ این ڈی ایم اے اور قومی صحت کی وزارت کے مابین ہم آہنگی کا فقدان ویکسین کی قلت کا سبب بنا ہے، کیا وفاقی حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر زندہ رہنے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟ یا حکومت پھر سے ویکسین منگوانا بھول گئی ہے؟ ۔شیری رحمان نے کہاکہ حکومت فائزر ویکسین کی 1 لاکھ خوراکیں کہاں چھپا رہی ہے؟ ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...