وزیر خارجہ ترک ہم منصب کی دعوت پر ترکی پہنچ گئے

0
262

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر انطالیہ سفارتی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے ،وزیر خارجہ ‘ایشیاء میں علاقائی تعاون’ کے عنوان سے پینل مذاکرے میں خطے کے دیگر وزرا خارجہ کے ہمراہ شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ انطالیہ سفارتی فورم اجلاس میں، علاقائی تعاون، معاشی ترقی اور رابطوں کی استواری کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر اجاگر کریں گے، فورم کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ کلیدی وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے، سفارتی فورم میں اعلی سطحی سیاسی رہنما، سفارت کار، مفکرین اور محققین شرکت کررہے ہیں۔