اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ عمران خان پردے اور فحاشی کو روکنے کی بات کرتے ہیں، وہ ہرگز یہ نہیں کہتے کہ کپڑے کم یا زیادہ پہننے پر زیادتی کی ذمہ دار خاتون ہے، دیسی جعلی لبرل اس بیان کو غلط رنگ دیتے ہیں کہ ریپ کی ذمہ دارعورت ہوتی ہے۔ ایک انٹرویومیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہاکہ صرف عورت کے چہرے پر کپڑا پردہ نہیں، معاشرے میں مجموعی بہتری لانے اور ایسے واقعات سے نجات کیلئے حکومت اور سوسائٹی کو کردار ادا کرنا چاہیے۔شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم پردے کی بات کرتے ہیں، جس کا حکم اللہ تعالی نے دیا ہے، وزیراعظم ہرگزیہ نہیں کہتے کہ کپڑے کم یا زیادہ پہننے پر زیادتی کی ذمہ دار خاتون ہے۔انہوں نے کہاکہ زیادتی کی شکار خاتون کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے نہ کہ قصور وار ٹھرانا چاہیے،صرف عورت کے چہرے پر پڑا کپڑا پردہ نہیں، پردہ ہر چیز کا ہوتا ہے۔شہباز گِل نے کہاکہ متاثرہ فرد مرد ہو، عورت ہو یا بچہ ہو، اسے ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا، اس کا ساتھ دیا جاتا ہے، میں خونی اور اس طرح کے لفظ نہیں کہتا، میں کسی کو فیک کہہ سکتا ہوں، یہ مناسب لفظ ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ میں نہ کسی کو برا کہوں گا، نہ گالی دوں گا اور نہ کسی کیلئے شدت پسندانہ الفاظ استعمال کروں گا۔شہباز گِل نے کہاکہ زیادتی کے واقعات کی وجوہات پر اسٹڈی ہونا چاہئے، زیادتی واقعات سے چھٹکارے کیلئے حکومت اورسوسائٹی کو کردار ادا کرنا چاہئے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...