43 ممالک میں قحط کے دہانے پر موجود افراد کی تعداد ساڑھے چار کروڑ تک پہنچ گئی’اقوام متحدہ

0
183

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے خوراک کے ادارے ڈبلیو ایف پی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بھوک کی شدید لہر کے باعث 43 ممالک میں قحط کے دہانے پر موجود افراد کی تعداد ساڑھے چار کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بھوکے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کا کہنا تھا کہ لاکھوں افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔انہوں نے افغانستان کے دورے کے بعد، جہاں ورلڈ فوڈ پروگرام دو کروڑ 30 لاکھ افراد کی مدد کر رہا ہے، کہااور تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اب ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ افراد فاقہ کشی کے دہانے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، کھاد زیادہ مہنگی ہے، اور یہ سب کچھ نئے بحرانوں کو جنم دیتا ہے جیسا کہ اب افغانستان میں سامنے آ رہا ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قحط سے بچنے کی لاگت اب سات ارب ڈالر ہے، جو کہ سال کے شروع میں چھ ارب 60 کروڑ ڈالر تھی۔اس نے خبردار کیا کہ فنڈنگ کے روایتی سلسلے بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنے والے خاندانوں کو ‘تباہ کن انتخاب کرنے’ پر مجبور کیا جا رہا ہے، جیسے بچوں کی جلد شادی کرنا، انہیں سکول سے نکالنا یا انہیں ٹڈیاں، جنگلی پتے یا کیکٹس کھلانا