میلبور ن (این این آئی)آسٹریلین عدالت نے جو کووچ کو پیر سے قبل ملک سے بے دخل نہ کرنیکاحکم دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جوکووچ کی بیدخلی کیخلاف اپیل کی حتمی سماعت جمعرات کوہوگی۔آسٹریلوی جج انتھنی کیلی کا کہنا ہے کہ انصاف ضروری اپیلوں کے ذریعے اپنی رفتارسے آگے بڑھے گا۔واضح رہے کہ نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے بدھ کو میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا۔جوکووچ کو ویکسینیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن میں کھیلنا تھا تاہم ان کی ٹیم نے ویزے کی درخواست نہیں کی تھی جو ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔ٹینس اسٹار سے میلبرن ٹولامیرین ائیر پورٹ کے ایک کمرے میں ویزیکی حیثیت اور استثنیٰ کے ثبوت کے بارے میں 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تاہم کافی دیر انتظار کے بعد آسٹریلوی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کردیاتھا۔نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکیانہیں سرکاری حراستی ہوٹل میں رکھا گیا ہے تاہم ٹینس کھلاڑی کی جانب سے ہنگامی آن لائن عدالت کی اپیل کے بعد جج نے حکم دیا کہ جوکووچ کو پیر سے قبل آسٹریلیا سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب اب تک واضح نہیں ہے کہ اگر جوکووچ عدالت میں جیت بھی جاتے ہیں تو وہ 17 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں شرکت کرسکیں گے یا نہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...