پاکستان کا افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار

0
143

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے افغانستان کے مغربی حصے کے صوبہ بادغیس میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ 17 جنوری کو افغانستان کے مغربی حصے کے صوبہ بادغیس میں آنے والے زلزلے پر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ املاک کی تباہی بھی ہوئی۔ترجمان عاصم افتخار نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کرتے ہیں۔