نئے چہرے نظر آنے چاہئیں ،علی محمد خان وزراء کو ایوان میں لیکر آئیں، چیئر مین سینٹ کی ہدایت

0
150

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ وزیر مملکت پارلیمانی امور وزراء کو لیکر ایوان میں آئیں تاکہ نئے چہرے نظر آئیں ۔ منگل کو سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ سوال یہ پوچھا گیا تھا کہ نادرا میں کتنے آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ اس سوال کے انچارج وزیر شیخ رشید احمد ہیں،رضا ربانی نے کہاکہ سینیٹ میں اپنے سوالات کے جواب دینے وزراء نہیں آتے، چیئرمین سینیٹ کو رولنگ دینی چاہیے کہ وزراء سوالات کا جواب دینے آئیں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ وزیر مملکت پارلیمانی امور وزراء کو لیکر آئیں تاکہ نئے چہرے نظر آئیں۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ وزراء گزشتہ روز بھی سینیٹ اجلاس میں موجود تھے، سینیٹر مشتاق احمد کا سوال ڈیپوٹیشن کے حوالے سے تھا جس کا جواب آگیا، آرمڈ فورسز سے ملازمین کی تعیناتی کے حوالے سے نیا سوال جمع کرایا جائے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ میرے سوال میں واضح موجود ہے اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو پرکشش مراعات پر بھرتی کیا گیا۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ آخر حکومت اس سوال کا جواب کیوں نہیں دیتی ہمارے نوجوان بے روزگار ہیں۔ علی محمد خان نے کہاکہ تازہ سوال جمع نہیں کرایا گیا اور پرانے سوال کو دوبارہ چھاپ دیا گیا، آرمڈ فورسز جو ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اس سے اتنی نفرت کیوں ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر، اسپارکو، ایرا کے چیئرمین اور پی آئی اے کے چیئرمین کا تعلق آرمڈ فورسز سے ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین واپڈا، اقتصادی مشاورتی کونسل، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس، این ڈی ایم اے کا تعلق آرمڈ فورسز سے ہے۔ انہوںنے کہ اکہ ہم آرمڈ فورسز کے خلاف نہیں ہیں سول اداروں کی ملٹرائزیشن قبول نہیں ہے