اسلام آباد (این این آئی) سینٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان ریلوے میں 17گریڈ کی افسر کے گھر چھ ملازمین تھے ۔سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ریلوے پیٹرولرز دس سال سے کام کر رہے تھے،ان غریب لوگوں کیلئے ایک سوال ہے کہ کیا وہ بحال ہوسکتے ہیں کہ نہیں؟۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہاکہ ہمارے پاس ملازمین کی تعداد پہلے بہت زیادہ ہے،اگر کسی کی حق تلفی ہوئی ہے میرے دروازے کھلے ہیں۔اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے بدبخت ادارہ ہے یہ منافع بخش ادارہ تھا،جتنے نقصانات ہوئے اس میں بڑا نقصان ہیومن ریسورس اوور لوڈ کرنا ہے،کیا یہ ظلم نہیں کہ پاکستان ریلوے میں 17 گریڈ کی افسر کے گھر 6 ملازمین تھے،یہ سیاسی بھرتیاں ہیں۔سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہاکہ آپ لوگوں کو بھرتی کرنے آئے تھے آپ نے نکالنا شروع کر دیا۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہاکہ بلوچستان حکومت کو ایک بڑا فنڈ مل رہا ہے ،ریلوے ٹریک کو ٹھیک کیا جائے ،کنٹریکٹ ملازمین کو ہم مستقل نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی حکومت کا اولین کام روزگار پیدا کرنا نہیں مواقع پیدا کرنا ہے ،دنیا کنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ پر جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...