اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف شفاف طریقے سے چل رہی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کی فنڈنگ کا بھی حساب ہونا چاہئے،اکبر ایس بابر ن لیگ کے ایزی لوڈ پر یہ سب کر رہے ہیں، الزام لگانے والوں کے بیانیہ کو ایک بار پھر شکست ہوئی ہے۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اکبر ایس بابر کہتے تھے کہ بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی تو بتائیں کہاں ہے وہ فنڈ نگ ؟ اکبر ایس بابر نے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا اور سب کو گمراہ کیا ہے، رپورٹ کے صفحہ نمبر 81 کے مطابق اکبر ایس بابر اپنے موقف کے حق میں کوئی بھی دستاویز پیش نہیں کر سکے ،مریم صفدر بھی الیکشن کمیشن کے باہر آ کر کہتی تھیں کہ بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی تاہم اس رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صاف اور شفاف طریقے سے چل رہی ہے، پارٹی کو اندورن اور بیرون ملک پاکستانیوں نے سپورٹ کیا ، الزام لگانے والوں کو اوورسیز پاکستانیوں سے بھی معافی مانگنی چاہیے جن کی دل آزاری ہوئی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ میں مریم صفدر اور بلاول زرداری کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بھی اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لائیں، بھون داس اور شجاعت عظیم کا عوام کو بتائیں کہ یہ کون ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے بھی 35 کروڑ کا حساب دینا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...