شیری رحمان کا بڑھتے ہوئے امپورٹ بل اور تجارتی خسارے پر تشویش کا اظہار

0
154

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بڑھتے ہوئے امپورٹ بل اور تجارتی خسارے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار قابل تشویش ہیں، جن اشیاء میں ملک خود کفیل تھا وہ بھی امپورٹ ہو رہی ہے ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان کا تیل اور خوراک کا درآمدی بل میں جولائی سے دسمبر 2021 کے عرصے میں 73فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تیل و خوراک کا امپورٹ بل 8.67 بلین ڈالر تھا جو اب 14.97 بلین ڈالر ہو گیا ہے، پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار قابل تشویش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس سے غذائی قلت متعلق سوالات جنم لے رہے، مجموعی درآمدی بل 66 فیصد بڑھ کر 40.65 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہیجو ایک سال پہلے 24.45 بلین ڈالر تھا۔انہوںنے کہاکہ درآمدی بل میں اضافے سے تجارتی خسارہ 24.79 بلین ڈالر کی تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے، جن اشیاء میں ملک خود کفیل تھا وہ بھی امپورٹ ہو رہی، ایسا لگ رہا ملک بنا کسی پالیسی کے چل رہا ہے۔