حماد اظہر کی قطر کے وزیر توانائی سے ملاقات ،قلت کے باوجود پاکستان کو بروقت ایل این جی سپلائی کو سراہا

0
237

اسلام آباد (این این آئی)وزیر توانائی حماد اظہر نے قطر کے وزیر توانائی سعد شیریدہ الکعبی سے مجازی ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے عالمی قلت کے باوجود پاکستان کو بروقت ایل این جی سپلائی کو سراہا ۔ سعد شیریدہ الکعبی نے کہاکہ قطر پاکستان میں نئے ایل این جی ٹرمینل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا ۔ حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان ورچوئل ایل این جی جیسے منفرد منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہا ہے ، پاکستان ایل این جی کنسورشیم میں سرمایہ کاروں کو ممکنہ تعاون فراہم کرے گا