انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں ایک عشرے سے زیادہ عرصے کی کشیدگی کے بعد برف پگھلنے کا اشارہ دیا ہے اوراس کے ساتھ توانائی کے ایک اہم منصوبے کی حمایت کا اظہارکیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ایردوآن نے البانیا سے وطن لوٹتے ہوئے اسرائیلی رہ نمائوں کے ساتھ بات چیت کا اعتراف کیا اور کہا کہ حکام پائپ لائن کے منصوبے پر مذاکرات بحال کر سکتے ہیں۔اس کے ذریعے بحرمتوسط (مشرقی بحیرہ روم)سے ترکی کے راستے یورپ تک قدرتی گیس مہیا کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی صدراسحاق ہرتصوغ سے بات چیت کر رہے ہیں۔وزیراعظم نفتالی بینیٹ بھی مختلف سطحوں پر پیغامات بھیج رہے ہیں۔انھیں حال ہی میں مشرق اوسط کے یہودی ربیوں کا ایک وفد ملا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم سیاست کرنے جا رہے ہیں تو ایسا تصادم کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا،ہمیں امن کی راہ پرسیاست کرنا ہوگی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...