ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الریاض میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا سرکاری دورے پرآمد پر خیرمقدم کیا ہے۔سعودی ٹیلی ویژن کے مطابق صدر مون کے دورے کے موقع پر جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی ایل جی الریاض میں اپنے علاقائی ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کرے گی۔معززمہمان اور میزبانوں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے۔صدر مون نے کروناوائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلے کے طریقے کی تعمیل میں سعودی ولی عہد سے مصافحہ نہیں کیا۔جنوبی کوریا کے صدر کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔دنیا کے بہت سے حصوں میں کووڈ19کی ویکسین لگانے کی کامیاب مہم کے بعد عالمی رہنماں کی بڑھی تعداد دو طرفہ ملاقاتوں اور بیرون ملک دوروں کا دوبارہ آغاز کررہی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...