امریکا نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

0
115

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو 50 سے زائد F-15 فائٹر جیٹ طیارے، میزائل، ٹینک اور دیگر فوجی سازوسامان فروخت کرے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کا عمل شروع ہونے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اس سے پہلے بھی اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کرتا رہا ہے اور متعدد بار یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ اسرائیل نے امریکا کی جانب سے فراہم کیا ہوا اسلحہ غزہ میں ہونے والی بمباری میں استعمال کیا