بلاول بھٹو زر داری کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے یومِ شہادت پر خراج عقیدت

0
20

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک اصول پسند رہنما تھے، کبھی اپنے اقدار پر سمجھوتہ نہیں کیا، شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے اپنی زندگی جرات اور محکم ارادیکے ساتھ گزاری۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جمہوریت کے لیے ان کی قربانی اور ظلم کے خلاف ثابت قدم مؤقف آج بھی پاکستانیوں کے لیے ایک تحریک ہے۔انہوںنے کہاکہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی شہادت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ بھٹو خاندان نے عوام کے لیے کتنی عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے خون سمیت ہمارے خاندان کی قربانیاں قوم کی جمہوریت کی جدوجہد کی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہیں، ہمیں اس ورثے کو برقرار رکھنا ہے اور ایک بھتر پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایک ایسا پاکستان جہاں انصاف، مساوات اور عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے،پارٹی کارکنان اور عوام شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں۔ انہوںنے کہاکہ ایک ترقی پسند، جمہوری اور جامع پاکستان کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں،شہید مرتضیٰ بھٹو کی لیگیسی وہ روشنی ہے جو ظلم اور ناانصافی کے خلاف ہماری جہدِ مسلسل میں رہنمائی کرتی ہے۔