آزادی کے 75سال کی تکمیل پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کی تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، وفاقی وزیر اسعد محمود

0
389

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مولانااسد محمود نے کہاہے کہ پاکستان کی آزادی کے 75سال کی تکمیل پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کی تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، پاکستان پوسٹ نے ملک کی آزادی ، خودمختاری اور ترقی میں ہمیشہ اپنا کردار اداکیا، آج کا دن اس تجدید عہد کادن ہے ، ہم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کی خدمت میں کردار اداکرتے رہیں گے،پاکستان پوسٹ کو جدیدٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوکر ملک وقوم کی ترقی میں کلیدی کردار اداکرناہے، سروسز کی بہتری کے عزم کیساتھ ادارہ کو منافع بخش بنائیں گے۔ وہ جمعہ کو ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے سلسلہ میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراکی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ محکمہ ڈاک ملک کی معاشی اقتصادی ترقی میں اپنا نمایاں کردار اداکرتا رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پوسٹ کی طرف سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کااجرا کیاجارہاہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے،اس پر محکمہ ڈاک اور وزارت مواصلات کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پوسٹ نے ملکی ترقی میں کردار ادا کیا ہے اورآج ہم اس عہد کی تجدید کررہے ہیں کہ ہم سب کسی نہ کسی حیثیت میں اپنے وطن کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے