اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے بعد تحریک انصاف رہنمائوں نے بخشی خانہ شہباز گل سے خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات بخشی خانہ کے انچارج کے کمرے میں ہوئی۔ملاقات فواد چوہدری ، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز نے شہباز گل سے بخشی خانہ میں کی ،ملاقات کے دوران پولیس بھی موجود تھی۔ سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں شہباز گِل پر ہونیوالے تشدد کی مذمت کر سکوں۔انہوںنے کہاکہ شہباز گِل کے جسم پر تشدد کے نشان ظلم کی اس داستان کی گواہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ب جب ریمانڈ مسترد ہو گیا ہے شہباز کو جیل نہیں بھیجا رہا بلکہ ابھی تک منشی خانے میں ہے،اب نئی سازش سوچی جا رہی ہے۔سابق وزیر اسد عمر نے کہاکہ سننے میں آ رہا ہے کہ عدالتی ریمانڈ کے باوجود شہباز گل کو اڈیالہ کی بجائے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، قانون کے ساتھ مکمل طور پر یہ بھونڈا مذاق ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ شہباز گِل کا معاملہ نہیں، اس حرکت سے براہِ راست عدالتی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی و مذہبی روابط موجود ہیں، عطاتارڑ
دوحہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر...
اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کواقوام متحدہ میں...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لیما میں اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی...
بیجنگ(این این آئی)پیرو کے دارلحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز...
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان...
پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا توروکنے کیلئے انتظامات بھی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے...