پولیو ورکرز کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے،وزیر صحت

0
187

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے،پولیو ورکرز ہمارے قومی ہیروز ہیں،پولیو کے خلاف جنگ میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈی آئی خان یونین کونسل مہرا میں پولیو ورکرز کے حوصلے کو سلام۔ انہوںنے کہاکہ سیلاب کے پانی میں پولیو مہم کے لئے سامان پہنچایا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پولیو ورکرز ہمارے قومی ہیروز ہیں،پولیو کے خلاف جنگ میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پولیو ورکرز پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ والدین پولیو ورکرز سے تعاون کریں ،اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔انہوںنے کہاکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو مستقل معزوری سے بچانا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ علماء کرام میڈیا سول سوسائٹی پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی جنگ والدین کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔