اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن فیصلہ کے خلاف درخواست میں فریق بننے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

0
181

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلہ کے خلاف درخواست میں فریق بننے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے اکبر ایس بابر نے کہاکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے اس میں فریق نہیں بنایا گیا، ہم سمجھتے ہیں جہاں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اس میں ہم فریق بنیں۔ انہوںنے کہاکہ بارہا کوشش کی گئی کہ ہمیں نکالا جائے،غیر قانونی فنڈ ریزنگ کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔اکبر ایس بابر نے کہاکہ فنانشل ٹائمز کی خبر نے ثابت کیا ،ابراج سے ڈالرز آئے،عمران خان آپ نے سچائی سامنے آنے سے روکنے کیلئے کئی پٹیشن دائر کی،فنانشل ٹائمز کی سٹوری آپ کے دعووں کو تباہ کرتی ہے کہ کچھ نہیں چھپایا،آپ فنانشل ٹائمز کیخلاف دعوی کیوں دائر نہیں کرتے۔اکبر ایس بابر نے کہاکہ پاکستان میں بھی دو اکاؤنٹس شو نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی معاونت اس پر چاہیے ہم حاضر ہیں۔