عدالت کا شہباز گل کو پمز ہسپتال بھیجنے اور دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم

0
189

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ریمانڈ میں توسیع کی اسلام آباد پولیس کی درخواست مسترد کر کے انہیں پمز ہسپتال بھیجتے ہوئے دوبارہ میڈیکل کرا کر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجا فرخ علی خان نے اسلام آباد پولیس کی شہباز گل کے مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کی۔ملزم ڈاکٹر شہباز گل کو اسلام آباد کچہری پہنچا گیا، شہباز گل کو پمز ہسپتال سے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔شہباز گل کو وہیل چئیر پر بیٹھا کر ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم شہباز گل کی پیشی کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عدالت کے باہر پولیس ایسے کھڑی ہے جیسے کوئی بڑا دہشتگرد پیش ہو رہا ہے، میرے مؤکل شہباز گل بیمار ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل کو ایمبولینس کے ذریعے کچہری پہنچا گیا، شہباز گل کو وہیل چیئر پر آکسیجن ماسک لگا ہوا تھا، شہباز گل کے وکلانے ایمبولینس ہی میں ان سے ملاقات کی۔وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل کو ایمبولینس میں ڈال کر عدالت لایا گیا جس پر جج نے ریمارکس دئیے کہ پولیس ملزم کو اسٹریچر پر اٹھا کر لے آئے، ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ شہباز گل کو سانس کا مسئلہ ہے، انہوں نے میڈیکل رپورٹ نئی بنائی ہے