اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں صارفین کو جمعہ کی صبح انٹرنیٹ سروس میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے تکنیکی خرابی کو قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق نہ صرف پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ بلکہ یوفون، اسٹارم فائبر کی انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے صارفین نے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایت کی۔ایک صحافی انس ملک نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کی اطلاعات ہیں جس کا آغاز صبح 7 بج کر 10 منٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں یا تو بالکل براؤزنگ نہیں ہورہی یا بہت سست ہورہی ہے۔بعد ازاں ایک ٹوئٹر پیغام میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اطلاع دی کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ (ملک کے) جنوبی اور شمالی علاقوں میں ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلہ آیا ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے، پی ٹی اے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مزید اپڈیٹس شیئر کی جائیں گی۔بعد ازاں ایک ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی سی ایل نے وضاحت کی کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کو کچھ تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے شمالی اور وسطی ریجن میں رہنے والوں کو انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...