شہباز گل پر ٹارچر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیری رحمن

0
146

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ شہباز گل پر ٹارچر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔سینیٹ کے اجلاس کیدوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن نے زور دے کر کہا کہ حکومت کسی شخص پر تشدد نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو تصاویر ہمیں دکھائی گئیں ان میں تشدد کے آثار نہیں تاہم اگر شہباز گل پر تشدد ہوا ہے تو ہم اس کی تحقیقات کریں گے۔شیری رحمٰن نے مزید یقین دہانی کرائی کہ ہر ایک کو عدالت میں منصفانہ ٹرائل کا حق ہے۔شیری رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما پرتشدد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بعد ازاں سینیٹ میں اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے جمع ہوکر حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔