بغداد(این این آئی)عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے اتوار کے روز ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، خطے کی سلامتی اور سیاسی صورتحال اور اس کی سلامتی و استحکام کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے عراق کے ثابت قدم موقف کی توثیق کی اور کہا کہ عراقی سرزمین کو کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف جارحیت کا چشمہ نہیں بننے دیا جائے گا۔انہوں نے عراق کی سرزمین کو مسلح گروہوں کی موجودگی کا تھیٹر بننے، یا انہیں نشانہ بنانے یا عراقی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا نقطہ آغاز ہونے کے اپنے واضح انکار پر زور دیا۔ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور مملکت سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے حالیہ مفاہمت کے معاہدے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ محمد شیاع السوڈانی نے اس سلسلے میں کہا کہ عراق اس معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس کے لیے ہر وہ چیز فراہم کرنے کے لیے تیار ہے جس سے خطے کے استحکام میں اضافہ ہو۔علی شمخانی نے اس راستے میں عراقی کردار کے لیے اپنے شکریہ کی تجدید کی اور عراقی وزیر اعظم کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایرانی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ بہتر تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔وزیر اعظم کی سرپرستی میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی رپورٹ پر دستخط کیے گئے جس پر عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی اور ایران کی جانب سے علی شمخانی نے دستخط کیے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...