لاہور( این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، اب آئی ایم ایف کے پاس معاہدہ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے،دوست ملکوں سے قرض کی شرط پوری کرنے کے لیے وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کے ساتھ آرمی چیف نے بھی اہم کردار ادا کیا ،جسٹس (ر) ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کا راستہ روکا اس کے لئے ہفتے اور اتوار کو بھی عدالت لگتی تھی، جسٹس (ر)ثاقب نثار نے اپنے دل کی بھڑاس نکالی ،پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کو ثاقب نثار نے تباہ و برباد کر دیا ، وہ اپنے بھائی کو انچارج لگوانا چاہتے تھے،2018میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیدیا تھا لیکن جھرلو ، فراڈ اور جعلی انتخابات نے ہم سے ،نواز شریف سے وہ موقع چھینا بلکہ وہ نواز شریف سے نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام سے موقع چھینا جو ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا سفر دیکھ رہے تھے ،پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن کی انتہا ہو گئی ،تھانے بکتے تھے ، ڈی پی اوز، ڈی سی اوز کے دفاتر کی بولیاں لگتی تھیں ،چیلنجز ضرور ہیں لیکن اللہ نے موقع دیا تو پاکستان ان مشکلات سے ضرور سے نکلے گا اور اپنی منزل تک پہنچے گا اور پاکستان کا جھنڈا دنیا بھر میں ترقی کے نشان کے طور پر لہرائے گا ، ہم نے بجلی کے اندھیرے ختم کئے ،دہشتگردی ختم ہوئی ،سکول ،ہسپتال بنائے ، مفت علاج مہیا کیایہ مشکل کے وقت بھی گزر جائیں گے اورپاکستان ترقی کی منزل کی جانب رواں دواں ہوگا، یہ سفر ہم نے مل کر طے کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر اور میٹرو بس سروس کو شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو تک توسیع دینے کے منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت اعلیٰ سرکاری افسران ، اراکین قومی اسمبلی اور لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج مجھے یہاں پر آ کر خوشی بھی ہوئی ہے اور کچھ معاملات میں تشویش بھی ہوئی ہے ،خوشی اس حوالے سے ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی ،چیف سیکرٹری اور ان کے جو رفقاء ہیں وہ انتہائی محنت سے معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں مگر ترقیاتی او رخوشحالی کے منصوبوںمیں جو سپیڈ نواز شریف کے زمانے میں بن چکی تھی وہ اب نہیں ہے ۔ نگران حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ گزشتہ چار پانچ سال میں نہ صرف تمام منصوبوں کوبریک لگ گئی بلکہ کئی منصوبے عدم توجہ کی وجہ سے دم توڑ گئے اور کئی منصوبوں کے اوپر سابقہ حکومت نے جان بوجھ کر معاملات کو سست روی کی طرف ڈال دیا کیونکہ ان کو ان منصوبوں سے چڑ تھی حالانکہ یہ منصوبے عوام کے لئے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مفت آٹے کی فراہمی کامنصوبہ انتہائی رسک والا کام تھا ۔میں نے پنجاب میں اپنے دور میں ہر سال رمضان بازار وںمیں عوام کو سبسڈائزڈ فراہم کیا اور مفت آٹے کی فراہمی کا کبھی سوچا نہیں تھا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...