اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایک شخص کی ضد پر الیکشن کروانے کی خواہش پوری کی کوشش کی جا رہی ہے، 2002، 2008، اور 2018 میں نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھا گیا،اب 2023 میں خواہش کیوں ہے ؟،پھلتے پھولتے پاکستان کو ڈبونے والوں کے خلاف ازخود نوٹس کیوں نہیں ہوتا،کچے کے ڈاکوئوں نے تو چند سو لوگوں کو لوٹا ،زمان پارک کا ڈاکو تو پورے پاکستان کے ہر گھر کا مجرم ہے،کچے کے ڈاکووں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سے نہیں،اداروں کی ہار جیت کی بحث سے باہر آئیں،اگر ادارے آئینی حدود میں آج بھی کام کرنا شروع کردیں تو بہتری آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک شخص کی ضد پر الیکشن کروانے کی خواہش پوری کی کوشش کی جا رہی ہے،سازش یہ ہے کہ نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ایک سوال کا جواب دو، 2002، 2008، اور 2018 میں نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھا گیا،اب 2023 میں یہ خواہش کیوں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پھلتے پھولتے پاکستان کو ڈبونے والوں کے خلاف ازخود نوٹس کیوں نہیں ہوتا،ہم یہ الزام کبھی نہیں لے سکتے کہ مسلم لیگ الیکشن نہیں کروانا چاہتی۔ انہوںنے کہاکہ جسٹس ثاقب نثار اور نئے فیض کو پکڑا جائے۔ انہوںنے کہاکہ یہ موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں ہے ،یہ جن اداروں کی طاقت استعمال کرتے رہے وہی ادارے ان کا احتساب کر سکتے ہیں ،اگر ایسا ہو گا تو ملک میں 80 فیصد سکوں آ جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ کچے کے ڈاکوئوں نے تو چند سو لوگوں کو لوٹا زمان پارک کا ڈاکو تو پورے پاکستان کے ہر گھر کا مجرم ہے،کچے کے ڈاکووں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سے نہیں،۔ انہوںنے کہاکہ عمران سے مذاکرات کرنے کا مطلب ہے کہ پاکستان کو ہر دہشت گرد سے مذاکرات کرنے چاہئیں ۔میاں جاویدلطیف نے کہاکہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک گروپ سے مذاکرات ہوسکتے ہیں عمران خان سے نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کی ہار جیت کی بحث سے باہر آئیں،اگر ادارے آئینی حدود میں آج بھی کام کرنا شروع کردیں تو بہتری آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے کھبی کسی ادارے پر حملہ نہیں کیا،غیر آئینی رول کسی کو نہیں لینے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کہ بہت تباہی ہوچکی ہے ،اداروں میں بیٹھے لوگ عمران خان کا تحفط نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ ثاقب نثار اور فیص حمید کو حکومت نہیں پکڑے گی کیونکہ یہ کام اداروں کا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...