راولپنڈی(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر سابق چیف جسٹس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ثاقب نثارغریب کو انصاف کیلئے نہیں سیاسی دکان چمکانے کیلئے عدالت لگاتے تھے،ثاقب نثار حنیف عباسی کو شکست دلانے کیلئے شیخ رشید کے ایجنٹ بن کر حلقے میں گئے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مریضوں کا علاج کرنا بہت بڑی عبادت ہے، اس ہسپتال کی تعمیر میں 5 ارب روپے لگ چکے ہیں،ہسپتال کو بہت پہلے دکھی انسانیت کی خدمت میں کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اس ہسپتال کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا لیکن کورونا کے دنوں میں بھی اسپتال نے بے پناہ خدمات انجام دیں۔وزیراعظم نے سابق چیف جسٹس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص دن رات کہتا تھا کہ شہباز شریف نے 20 ارب روپے کہاں لگائے، وہ شخص کہتا تھا کہ 20 ارب روپے غرق ہوگئے ہیں، اس شخص کانام ہے ثاقب نثار، اگر 20 ارب غرق ہوگئے تھے تو لاہورکا سب سے بڑا کورونا سینٹر کیسے بن گیا، پی کے ایل آئی میں مفت پیوند کاری کا انتظام کیا گیا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ ثاقب نثارغریب کو انصاف کیلئے نہیں سیاسی دکان چمکانے کیلئے عدالت لگاتے تھے، ثاقب نثار حنیف عباسی کو شکست دلانے کیلئے شیخ رشید کے ایجنٹ بن کر حلقے میں گئے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے میدان میں سیاست کو شجرہ ممنوعہ قرار دینا چاہیے، تعلیم اور صحت کے میدان میں سیاست کی قطع اجازت نہیں ہونا چاہیے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی میں حب الوطن موجود ہیں، حکومت سے اتحاد ہماری مجبوری ہے،...
لاہور(این این آئی) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں حب الوطن لوگ موجود ہیں۔ جبکہ...
ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعظم...
بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
پرتھ (این این آئی) بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی...
پاکستان کی ٹیم اچھی کارکردگی کے بعد تسلسل برقرار نہیں رکھ پاتی’کامران اکمل
لاہور(این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے ٹیم میں خامیوں کی نشاندہی...
سابق کرکٹر عبدالرزاق کا دیدار سے محبت کا اعتراف
لاہور(این این آئی)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اّل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ماضی کی محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ...