انقرہ(این این آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کم از کم اکتوبر سے پہلے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو)میں سویڈن کی رکنیت کی توثیق نہیں کر سکے گا کیونکہ اس سے پہلے پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو ماہ کی پارلیمانی چھٹی ہے، اکتوبر میں ارکان پارلیمنٹ کے واپس آنے کے بعد بہت سی (دیگر) قانون سازی کی تجاویز پر بحث کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوان نے مزید کہا کہ بہت سے بین الاقوامی معاہدے اور بہت سی قانون سازی کی تجاویز ہیں جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان سب تجاویز پر ان کی اہمیت کے مطابق غور کریں گے، لیکن ہمارا مقصد اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب پارلیمنٹ اپنا اجلاس دوبارہ شروع کرے گی ۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کا سپیکر اس مسئلے کو ترجیح دینے پر راضی ہو جائے گا۔ بعض مغربی رہنماں نے امید ظاہر کی تھی کہ ترکیہ آنے والے ہفتوں میں توثیق کا عمل مکمل کر لے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...