جمعیت علمائے اسلام (ف) کا سویڈن میں قرآن کریم کی گستاخی کے خلاف بھر پور احتجاج کا فیصلہ

0
171

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سویڈن میں قرآن کریم کی گستاخی کے خلاف بھر پور احتجاج کا فیصلہ کرلیا ۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکہ 23جولائی کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوگا،احتجاجی مظاہرے سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان ،علامہ راشد سومرو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔اسلم غوری نے کہاکہ کارکن مظاہرے کی تیاری شروع کردیں۔اسلم غوری نے واضح کیاکہ پاکستان کے غیور مسلمان قرآن کریم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔