واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستان اور امریکہ کی کاروباری برادری کے درمیان بہتر نیٹ ورکنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ا طراف سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کاروبار کا ڈیٹا بیس قائم کرنے پر کام جاری ہے،ان اعداد و شمار کو موثر طریقے سے برؤے کار لانے سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔پاکستانی سفیر نے یہ باتیں یہاں پاکستانی سفارتخانے واشنگٹن ڈی سی میں بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹرٹیکنسکی سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔سفیر پاکستان نے کہا کہ ہزاروں پاکستانی امریکی رئیل اسٹیٹ، مہمان نوازی، صحت کی دیکھ بھال، فارماسیوٹیکل، تشخیص، میڈیکل ٹرانسکرپشن اور بلنگ، ورک فورس کی تربیت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ایک بار جب کوئی کمپنی پاکستان میں کاروبار شروع کرتی ہے تو اسے پاکستان بہت منافع بخش لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، امریکن بزنس کونسل اور پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ امریکی بزنس کونسلز کے درمیان مضبوط انٹرفیس نئے کاروباری ماحول کو جنم دے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں ہمیں پہلے سے موجود کاروبار کو سہولت فراہم کرنی چاہیے وہاں ہمیں نئے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ پاکستان اور اس کے پڑوس کی وسیع مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ فارچیون 100 کمپنیوں سے لے کر عالمی سرمایہ کاروں اور کثیرالجہتی اداروں تک حکومتوں اور سرکردہ اداروں کو تجارتی سفارت کاری کی خدمات پیش کرتا ہے۔ یہ بین الاقوامی افہام و تفہیم کو فروغ دیتا ہے اور بات چیت اور عملی اقدامات کے ذریعے عالمی تجارت اور تجارت کو فروغ دینے میں مدد دیتا ہے۔پاک امریکہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے پاکستان میں معروف امریکی کمپنیوں کی کاروباری سرگرمیوں کو اجاگر کیا جو ملک میں منافع بخش کاروبار کر رہی ہیں۔انہوں نے خاص طور پر بے ایریا سے وینچر کیپیٹل فنڈز کی طرف سے فن ٹیک، میڈ ٹیک، ایڈ ٹیک، ایگری ٹیک، ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورکس وغیرہ سمیت پاکستانی سٹارٹ اپس کی پوری رینج کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بڑی تیزی سے ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے،اس عمل نے پاکستان اور علاقائی طور پر کاروباری برادری کے لیے بڑے مواقع پیدا کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان میں گرین الائنس پروگرام شروع کیا ہے جس میں گرین توانائی، موسم کے خلاف مزاحمت کرنے والے اور زیادہ پیداوار دینے والے بیج، اور یونیورسٹیوں کی باہم شراکت داری کو فروغ دینا شامل ہے۔ دونوں ممالک جینیاتی انجینئرنگ میں تعاون کر رہے ہیں۔ اس میں بہت بڑی صلاحیت ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...