وفاقی وزیر اوورسیز ساجد طوری نے کوہاٹ جرمہ میں 50 بیڈ ویلفیئر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

0
203

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اوورسیز ساجد طوری نے کوہاٹ جرمہ میں 50 بیڈ ویلفیئر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کوہاٹ جرمہ میں پچاس بیڈز پر مشتمل ویلفیئر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابقہ صوبائی وزیر امجد خان آفریدی، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھیں۔جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ساجد طوری اور امجد خان آفریدی سمیت دیگر نے کہا کہ کوہاٹ ڈویڑن کے عوام کیلئے ویلفیئر ہسپتال کا قیام سنگ میل ثابت ہوگا اور اس ہسپتال سے جرمہ سمیت بنوں، ہنگو اور کرم کے ملحقہ علاقہ جات کے غریب عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ضلع کرم میں 25 بیڈز پر مشتمل ویلفیئر ہسپتال پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے گا۔