نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ الیکشن سے قبل ہونا چاہیے، طلال چوہدری

0
155

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جو زیادتیاں نواز شریف اور ن لیگ کے ساتھ ہوئیں ان کا ازالہ الیکشن سے قبل ہونا چاہیے۔ایک انٹرویومیں طلال چوہدری نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے متفقہ نام جلد سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام معاملات میں اتحادیوں میں مشاورت ہوتی ہے، ہر فیصلے پر اتحادیوں کے تحفظات دور کیے گئے ہیں، جس نے جو کیا ہو اسے اس کا انجام بھگتنا چاہیے۔