اسلام آباد (این این آئی)پاکستان منرلز سمٹ ”ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ ” کے افتتاحی سیشن کا آغاز ہوگیا ۔افتتاحی سیشن میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔سمٹ کا پہلا ہدف بیرون ملک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔سیمینار میں معدنیا ت کے شعبہ کے ماہرین اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد میں شریک ہیں۔سمٹ میں وفاقی وزرا سمیت غیرملکی سفارتکار اور مختلف شعبوں کے ماہرین بھی شرکت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے قیام سے ترقی کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے، حکومت اورآرمی چیف کی کاوشوں سے پاکستان پائیدارترقی کی راہ پر گامزن ہے۔سرزمین پاکستا ن بے شمار دھاتی اورغیر دھاتی خزانے اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جن میں کوئلہ ، سونا، تانبا، باکسائٹ ، معدنی نمک،کرومائیٹ اور لوہے سمیت بہت سی دیگرمعدنیات پائی جاتی ہیں۔ زراعت ، لائیوسٹاک ، آئی ٹی اورمعدنیات کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...