اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کا عام انتخابات میں تاخیر یا عبوری سیٹ اپ کو طول دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، حکومت اگلے انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کسی سیاسی جماعت اور پاکستان کے حق میں نہیں ہے، اگلے انتخابات کا بروقت انعقاد ملک میں سیاسی نظام کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ حد بندی اور مردم شماری کے اعداد و شمار بارے تحفظات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان نے مردم شماری کے نئے اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس سلسلے میں مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی) کے فورم پر ڈیجیٹل مردم شماری کے اعداد و شمار کو مرتب کرنے پر بات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ عبوری سیٹ اپ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات سے قبل نگران حکومت کے قیام کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) آئین کی پاسداری اور 2023 کے عام انتخابات شفاف طریقے سے کرانے کا پابند ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...