ملکی حالات کی بہتری الیکشن سے کہیں زیادہ اہم ہیں، فواد چوہدری

0
174

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ ملکی حالات معمول پر لائے جائیں۔ فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی تلخیوں میں آگے کیسے بڑھیں گے، اس وقت صورتحال معمول کے مطابق نہیں ہے۔اْنہوں نے کہا کہ الیکشن سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ ملکی حالات معمول پر لائے جائیں، پی ٹی آئی چیئرمین اور اسٹیبشلمنٹ کی دوریوں اور تلخیوں کو کم کیا جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور نوازشریف کی تلخیوں کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے، جب تک یہ تلخیاں کم نہیں ہوتیں پاکستان میں الیکشن ہونا کیسے ممکن ہوگا اور اگر الیکشن ہو بھی گئے تو تلخیوں کے ساتھ کوئی بھی مسئلہ کیسے حل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جمہوریت اور انتخابات کا ماحول ہی نہیں ہے، فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کے حالات کو کیسے معمول پر لانا ہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن سے قبل میثاق جمہوریت کیا جائے، میثاق جمہوریت سے چیئرمین پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ اور نوازشریف میں دوریاں کم کی جائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے الیکشن کا کیا فائدہ، اس سے بہتر ہے کہ مجلس شوریٰ بنالیں۔اْنہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کی مرضی سے حکومت بنے گی، وہ الیکشن کروائے گی، پاکستان کے مسائل پر تو ہم بات ہی نہیں کر پار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری آپس کی جو لڑائیاں ہیں ہم ان سے ہی باہر نہیں نکل رہے