وزیراعظم شہباز شریف نے سریناچوک انڈر پاس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

0
208

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو سریناچوک انڈر پاس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل نے وزیراعظم کو منصوبے بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبہ کی بڈنگ کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم نے سرینا چوک انڈر پاس منصوبہ کی بڈنگ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو بریفنگ دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔