وزیراعظم شہبازشریف نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ کاافتتاح کر دیا

0
209

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ کاافتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے گزشتہ سال 14 اکتوبر 2022 کو منصوبہ کاسنگ بنیاد رکھا تھا۔ 9 ماہ کی قلیل مدت میں 31 جولائی 2023 کو منصوبہ مکمل کر لیاگیا جس پر 6 ارب 25 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ منصوبہ کی تکمیل سیمقامی آبادی اور سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات حاصل ہوں گی۔ یہ منصوبہ 5.2 کلومیٹر سڑکوں، 2پلوں اور چار انڈر پاسز پر مشتمل ہے۔ منصوبہ پر دن رات کام کر کے اس کو 9 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیاگیا ہے جس سے خطے میں سیاحت کی صنعت کا فروغ ہو گا اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کی کمی میں بھی مدد ملے گی۔